جمرود(مانند نیوز)وادی تیراہ متاثرین کا آئندہ پیر تک واپسی نہ کی گئی توباب خیبر کے مقام پر احتجاجی دھرنا دینگے او رپولیو سے بائیکاٹ بھی کرینگے۔کوکی خیل قوم متاثرین کا منعقدہ گرینڈ جرگہ میں اعلان۔ضلع خیبر تحصیل جمرودآفس میں ملک نصیراحمد کی قیادت میں قوم کوکی خیل متاثرین کا گرینڈ جرگہ منعقدہوا اس موقع پر حاجی براکت، ملک اقتدار، بارک، زوان کوکی خیل صدرثناء اللہ سمیت کوکی خیل قوم کے مشران وکشران نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اس حوالے سے انہوں نے میڈیا کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے ہمارے ساتھ مذاکرات میں وادی تیراہ متاثرین کی اپنے علاقوں میں مرحلہ وار جلد واپسی کی یقین دہانی کرائی تھی جس کی نوٹیفیکشن جاری ہونے کے بعد اپنے علاقوں میں متاثرین کی واپسی بھی شروع ہو گئی لیکن سیکورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پھر کچھ علاقوں میں جانے پر پابندی لگائی ہیں جس میں تورسپر، بابڑکچکول، خرولے کانڈو تک علاقے شامل ہیں ان علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے کلیئر کیے ہیں لیکن اس کے باوجود کوکی متاثرین کو اپنے علاقوں میں جانے نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ ہم سے وعدے کرکے پھر ان سے مُکر جانا سمجھ سے بالاتر ہیں متعلقہ علاقوں کے متاثرین کے ساتھ یہ ظلم اور ناانصافی بند کی جائے۔گزشتہ بارہ سال سے متعلقہ علاقوں کے متاثرین نقل مکانی کرنے کے بعد سے دربدر کی ٹوکریں کھا رہے ہیں اور کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ جن علاقوں میں متاثرین کی واپسی ہوئی ہیں تاحال حکومت نے ان کے نقصانات کا ازالہ بھی ادا نہیں کیا ہے اور اپنی مدد اپ کے تحت آباد ہورہے ہیں۔جرگہ مشران اور متاثرین تیراہ نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہیں کہ ہمارے ساتھ مذاکزات میں متاثرین کی اپنے علاقوں میں جلد واپسی اوربحالی کے جو وعدے کئے تھے ان کو جلد عملی جامعہ پہنایا جائے۔جس کے لئے ان کے پاس ایک ہفتے کا ٹائم ہے بصورت دیگر آئندہ پیر کو باب خیبر کے مقام پر احتجاجی دھرنا دینگے۔پولیو سے بائیکاٹ اور چودہ اگست کو کالے جھنڈے لگائے گے اور احتجاجی دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے۔انہوں نے کہا کہ احتجاجی دھرنا شروع کرنے کے بعد ہم پھر مذاکرات کے لئے حکومت نمائندوں اور سیکورٹی فورسز آفسران کے پاس نہیں جائے گے بلکہ وہ خودہمارے پاس احتجاجی دھرنے میں آئے گے اور سب کے سامنے مذاکرات ہونگے تاکہ کسی کو شک و شبہ نہ رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے