لوئر چترال (مانند نیوز)ضلع لوئر چترال میں گرین گروتھ سٹریٹجی بلین ٹری سونامی پلس / شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال نے ڈی پی او آفس کے احاطے میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ڈی۔ایف۔او عبدالمجید، ڈی پی او افتخار شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بحثیت پاکستانی ھم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے گھروں اور علاقوں میں پودے لگاکر موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاری کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عالمی دنیا کے تمام ممالک اپنے جنگلات میں اضافہ کررہے ہیں لہذا ہمیں بھی موسمیاتی تبدیلیوں اور انکے اثرات سے نمٹنے کے لئے کثیر تعداد میں پودے لگانے ہونگے۔انہوں نے کہاکہ لوئر چترال میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے اس میں عوام بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنی ذمہ داری پوری کریں اور چترال کو سرسبز و شاداب بنائیں۔ اس موقع پر آفسران نے سٹاف اور عوام میں پودے بھی تقسیم کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے