پشاور (مانند نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹرامجد علی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور صحت و تعلیم سمیت دیگر اہم شعبوں میں جو اقدامت خیبر پختونخوا کے حکومت نے اٹھائے ہیں ان کی بدولت عوام کو بڑی حد تک ریلف ملا ہے۔ لیکن اس وقت وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا باعث روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی، لاقانونیت، نا انصافیوں، آئین کی بے قدری اور غیر یقینی صورتحال نے غریب لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ مگرپی ٹی آئی عوام کو ایسے حالات پر نہیں چھوڑ ے گی اور صوبے کے حقوق کے حصول اور غریب لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے بھر پور جدوجہد کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت نشاط چوک مینگورہ سوات میں ایک پر امن احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین شریک ہوئے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی، لاقانونیت، لوگوں کاجینا مشکل کر دیا ہے اور ملک کے 25 کروڑ عوام مہنگائی کے چکی میں پسے جا رہے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔ پورے ملک کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور یہ کسی بھی وقت چھلک سکتا ہے۔ اس لئے وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں کمی کے ساتھ ساتھ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے، اس پر امن احتجاج سے پی ٹی آئی کے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا اور عوام کو در پیش مسائل پر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے انھوں نے عمران خان اوردیگر سیاسی قیدیوں اورسوشل میڈیا کے اسیر کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا بعد ازاں یہ احتجاجی مظاہرہ پر امن طور پر اختتام پزیر ہو گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے