اسلام آباد (مانند نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے حرمین شریفین کے ولی عہد شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس دکھ کی گھڑی میں میرا دل شاہی خاندان اور سعودی عرب کے عوام کے ساتھ ہے، دعا ہے کہ مرحوم کی روح کو ابدی سکون نصیب ہو۔ آمین! دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی مکہ مکرمہ میں شہزادہ عبداللہ بن خالد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز شریف نے شاہی خاندان اور سعودی عوام سے اظہار تعزیت کرتیہوئے کہا کہ سوگوار شاہی خاندان اور سعودی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے