پبی (مانند نیوز)حضرت مولانا بلال مکی نے پبی میں نیو الحق ٹریول اینڈ ٹورز کا افتتاح کیا پبی بازار میں نیو الحق ٹریول اینڈ ٹورز کا افتتاحی تقریب منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی وفاق المدارس ضلع نوشہرہ کے صدر حضرت مولانا بلال مکی تھے تقریب میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مدرس حضرت مولانا بلال عابد پشاوری سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام سیاسی و سماجی کارکنان اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی آ افس کا افتتاح حضرت مولانا بلال مکی کے دست مبارک سے کی گئی مذکورہ ٹریول اینڈ ٹورز ایجنسی مشہور مذہبی سکالر مولانا عمر اشرف قریشی کے زیر سایہ چل رہی ہے جس میں عمرہ سعودی وزٹ ویزہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا بلال مکی نے کہا کہ عمرہ کی سعادت اگر علماء کرام کی زیر سرپرستی کی جائے تو عمرہ زائرین اسلامی احکامات کے مطابق عمرہ ادا کریں گے تو زیادہ اسانی اور سہولیات سے مستفید ہوں گے