سخاکوٹ(مانند نیوز) درگئی کے مین چوک میں لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے کم سن موٹر سائیکل سوار بچے کو کچل دیا۔بچہ موقع پر ہی جان بحق ہوگیا۔محمد یاسین خان ولد محمد طاہر خان ساکن درگئی جبہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ درگئی کے مین چوک میں لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر بری طرح کچلا گیا۔ اور موقع ہی پر جان بحق ہوگیا۔ بچے کو بعد آزاں درگئی کے قبرستان میں سینکڑوں آشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیاگیا۔