اسلام آباد (مانند نیوز) خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق شکایات پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ بدعنوانی اور گورننس سے متعلق کمیٹی کے ارکان کو بانی پی ٹی آئی نے خود نامزد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں شاہ فرمان، معاون خصوصی مصدق عباسی اور قاضی انور شامل ہیں، کمیٹی وزراء اور انتظامی سیکریٹریز سے متعلق الزامات کی تحقیقات کرے گی۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کمیٹی اپنی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کرے گی، الزام ثابت ہونے پر متعلقہ وزیر یا انتظامی افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیر شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی سے مختلف محکموں میں بدعنوانی کی شکایت کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے