کرک (مانند نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر (ر) محمد سجاد بارکوال کی رہائشگاہ ضلع کرک پر ان کے حلقہ نیابت پی کے۔ 98 کے پاکستان تحریک انصاف ورکرز کا گرینڈ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔مشاورتی اجلاس میں پیر 5 اگست کو ضلع صوابی میں منعقد ہونے والے گرینڈ جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ انشاء اللہ ضلع کرک سے وزیر موصوف کی قیادت میں ہزاروں ورکرز پر مشتمل قافلے ضلع صوابی کے جلسہ میں شرکت کیلئے 5 ا گست کو روانہ ہوں گے۔ مشاورتی اجلاس میں صوبائی جائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف کامران خٹک، صوبائی جنرل سیکرٹری آئی ایس ایف ثناء اللہ شاہ، ضلعی صدر عنایت خٹک، ضلعی جنرل سیکرٹری وقاص شاہین، صدر تحصیل کرک عاصم خٹک، صدر تحصیل تخت نصرتی مدثر خٹک، سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ خٹک اور سابقہ ضلعی یوتھ صدر گل راؤف خٹک سمیت ورکرز کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت سجاد بارکوال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کے چاہنے والوں کو اس ظالم ریاست نے گزشتہ ایک سال سے ناحق قید کیا ہوا ہے۔تاہم جس طرع ورکرز اور عام لوگوں نے حالیہ عام انتخابات میں خان صاحب کا ساتھ دیا ہے بالکل اسی طرح رہائی کیلئے بھی انشاء اللہ سینہ سپر ہو کر ہر قربانی دینے کیلئے قوم اور ورکرز پوری طرح تیار ہے۔صوبائی وزیر نے علی الاعلان کہا کہ ہم اس وقت تک میدان میں ہوں گے جب تک خان صاحب رہا نہیں ہوتے اور انشاء اللہ بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ اپنے عظیم اور ہردلعزیز لیڈر عمران خان اور دیگر اسیران کی ناحق قید پر احتجاج کیلئے پورا پاکستان اپنے لیڈر کی پکار پر گھروں سے نکلے گا اور صوابی جلسے کو کامیاب کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے