کوہاٹ (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ شفیع جان ایم پی اے کے ہمراہ گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کوہاٹ میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ موجودہ شجرکاری مہم کے دوران ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔اس مہم میں سرکاری محکموں اور اداروں کے ساتھ ساتھ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔وزیر قانون اور چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ نے اس موقع پر پودے لگائے اور جاری مون سون شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔آفتاب عالم آفریدی نے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے لہٰذا پوری قوم سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت بھی یقینی بنائیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر معاشرے کا ہر فرد صرف ایک پودا بھی لگا کر اس کی حفاظت یقینی بنائے تو سال میں لاکھوں پودے لگا سکتے ہیں۔آفتاب عالم نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانا اور جنگلات میں اضافہ کرنا پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے اور خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ بلین ٹری سونامی پروگرام کا آغاز اور اس کی کامیابی اس کا واضح ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سونامی بلین ٹری پروگرام کی کامیابی کا پوری عالمی برادری معترف ہے۔انہوں نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ عمران خان کی اس وژن کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے