کوہاٹ (مانند نیوز)ضلع خیبر محکمہ جنگلات نے مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ فارسٹ اور ڈی سی خیبر کپٹن (ر) ثناء اللہ کے زیراہتمام سر سبز و شاداب پختونخوا پروگرام کے تحت مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا اس موقع پر ڈی سی خیبر کپٹن (ر) ثناء اللہ محکمہ جنگلات ضلع خیبر کے ڈی ایف او زاہد محسود، فیلڈ افسر جمرود ڈویژن احسان اللہ داوڑ،بلاگ آفیسر اعجاز خان اور ضلعی انتظامیہ کے عملے نے بھرپور شرکت کی ہے ڈی سی خیبر کپٹن(ر) ثناء اللہ اور ڈی ایف او زاہد محسود نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلع خیبر میں سر سبز و شاداب پروگرام کے تحت تعلمی اداروں اور دیگر مقامات پر جولائی اگست اور ستمبر کے مہینوں میں تقریباً لاکھوں پودے لگائے جائیں گے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فارسٹ افسروں نے مہم میں حصہ اور دلچسپی لینے پر رضاکاروں کے جذبہ کو سراہا اور کہا کہ جنگلات کی ترقی میڈیا کے ذریعے ممکن ہے خیبر پختونخوا اور خاص کر قبائلی اضلاع کو گرین بنانا ہدف ہے صوبہ بھر میں شجر کاری مہم جاری ہے درخت زمین کی خوبصورتی زندگی کی علامت اور کرہ ارض کو انسانوں اور جانداروں کے لئے قابل زیست بنانے میں مدد گار وسیلہ ہیں درختوں کی اہمیت ہمیشہ سے رہی ہے لیکِن موجود دور کی موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کے پیشِ نظر درختوں کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے پاکستان میں شجر کاری کے لئے موزوں وقت بہار کے علاؤہ موسم گرما میں شجر کاری کے لئے 15 جولائی سے 15 اگست تک کا سمجھا جاتا ہے شجر کاری موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کے تناظر میں بہت اہم ہے اس لئے حکومت نبحی شعبے اور عوام مل کر جنگلات کا رقبہ بڑھانے میں اہم اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور عوام مہم میں بھر پورحصہ لے کر پودے لگائیں اور ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے