پشاور (مانند نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر پشاور سرمدسلیم اکرم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشاور کے تمام محکموں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ کے ‘عوامی ایجنڈے’ کے تمام پہلوؤں، پر عملدرآمد کے طریقہ کار، ٹائم لائنز، ذمہ داریوں اور اختیارات پر تفصیلی گفتگو کی۔ اور کہا کہ وزیر اعلی کا عوامی ایجنڈا صوبے میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع پروگرام ہے۔ عوامی ایجنڈا گڈ گورننس کے ساتھ ساتھ سروس ڈیلیوری کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان نکات میں عوامی خدمات کے عمومی معاملات کے علاوہ صفائی ستھرائی، عوامی سہولت، ریونیو معاملات، پبلک سروس ڈیلیوری، کوالٹی کنٹرول، فوڈ اینڈ پرائس کنٹرول اور دیگر شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنرز اضلاع کی سطح پر تمام سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی اور عملے کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکاری دفاتر اور حکام تک عوام کی رسائی آسان بنائی جائے گی۔شہر ی علاقوں میں صفائی کی خصوصی مہمات چلائی جائیں گی، اسپورٹس گراؤنڈزاور پبلک پارکس سمیت تمام سرکاری عمارتوں بشمول ہسپتالوں اور اسکولوں کی بحالی، تزین و آرائیش اور مرمت کے لئے ایکشن پلانز ترتیب دے کر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ سڑکوں پر نصب کھمبوں پر تشہیری مواد لگانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں اور اوقاف کی جائیدادوں کی نشاندہی اور GIS میپنگ کی جائے گی۔ سرکاری زمینوں پر سے غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کے لئے مر بوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ محافظ خانوں میں ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔تمام ضلعی انتظامیہ کے حکام ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، جیلوں، بحالی مراکز، فنی تربیتی اداروں سمیت عوامی خدمات کے دیگر تمام مراکز کا معائنہ کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کے عوامی ایجنڈے کا مقصد گڈ گورننس کو یقینی بنا کر عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے یہ ایجنڈا عوامی توقعات ضروریات اور زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے، اس عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد میں سب سے اہم اور مرکزی کردار ضلعی انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹ کاہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے