پشاور(مانند نیوز)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت جمعہ کے روز ایڈورڈز کالج کے بورڈ آف گورنرز کا گورنر ہاؤس میں اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں سی ای او غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ شکیل درانی اور ماہر تعلیم ڈاکٹر قبلہ ایاز نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔اجلاس میں ایڈورڈز کالج کے مالی سال 2024-25کا سالانہ بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔بورڈ آف گورنرز اجلاس کو مذکورہ کالج کے سالانہ بجٹ 2024-25،ریوائزڈ اسٹیمیٹس اور اخراجات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو ایڈورڈز کالج کی آمدن، وسائل، داخلوں کی صورتحال، پنشن فنڈ، انڈونمنٹ فنڈ سمیت دیگر مالی اکاؤنٹس کی صورتحال سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ ایڈورڈز کالج انتظامیہ کو فارغ التحصیل طلبہ کا سی ایس ایس، بیرون ملک یونیورسٹیوں میں داخلے، مایہ ناز میڈیکل و انجنئیرنگ کالجز سمیت دیگر شعبوں میں نمائندگی سے متعلق ڈیٹا بھی مرتب کرنے کا کہا گیا۔کالج کے فنانشل اکاؤنٹس، نئے ڈسپلن کے آغاز، میڈیکل فنڈ، بغیر سود قرضہ کی فراہمی، کالج کے آڈٹ سمیت دیگر معاملات پر اراکین کے اعتراضات دور کرنے کیلئے کالج کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کو آئندہ 15 روز میں تفصیلی بریفنگ کا وقت دیا گیا۔بورڈ آف گورنرز اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد ایڈورڈز کالج کے سالانہ سرپلس بجٹ 2024-25 کی مشروط منظوری دی گئی۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہناتھاکہ بورڈ آف گورنرز ایڈورڈز کالج کا آئندہ اجلاس 15 روز بعد منعقد کیا جائے گا، گورنر نے ایڈورڈز کالج میں فاٹا اسٹوڈنٹس کیلئے اسکالرشپس اسکیم میں ضم اضلاع میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا اسکالر شپ اسکیم کے تحت ایسے اسٹوڈنٹس کو ایڈورڈز کالج میں اسکالر شپ دی جائے جنہوں نے ضم اضلاع میں ہی تعلیم حاصل کی ہو،اجلاس میں گورنر نے گزشتہ بی او جی اجلاس کے منٹس گورنر آفس سے منظور نہ کرانے پر بھی ناراضگی کا اظہارکیا۔اجلاس کے منٹس کی منظوری سمیت تمام امور کو قانون و پالیسی کے مطابق ہونا چاہئے۔گورنرنے کہاکہ مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق ایڈورڈز کالج میں آرٹیفیشیل انٹیلیجنس سمیت نئے پروگرام کے آغاز کیلئے ورک پلان مرتب کیا جائے، 15 روز بعد اجلاس میں اراکین بورڈ کے اعتراضات اور کالج مسائل کے حل کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ ایڈورڈز کالج صوبہ کی تاریخی تعلیمی درسگاہ ہے، تاریخی تعلیمی ادارے میں داخلوں کی شرح میں کمی تشویشناک ہے، ایڈورڈ کالج کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیمی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے اصلاحات لانیکی ضرورت ہے۔اجلاس میں بشپ پشاور سرفراز ہمفرے پیٹر، کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود، پرنسپل ایڈورڈز کالج پروفیسر شجاعت علی، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر مظہر ارشاد، وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر ڈاکٹرنعیم قاضی،ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فریداللہ شاہ،محکمہ اعلی تعلیم، محکمہ خزانہ کے نمائندوں سمیت بورڈ کے دیگر اراکیننے شرکت کی۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے