پبی (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت کانگو وائرس کی روک تھام اور کانگو بخار سے بچاؤں کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک نوشہرہ,ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنوشہرہ ڈاکٹر ابو ذر,ٹی ایم اوزاور ضلعی پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں کانگووائرس کی روک تھام, کانگو وائرس سے پھیلنے والی کانگو بخار سے بچنے کی احتیاطی تدابیر, مال مویشی فارمز اور منڈیوں میں انسدادکانگووائرس سپرے اور ادویات کی دستیابی کے بارے میں تفصیلی بحث کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ لائیوسٹاک ٹی ایم ایز اور مقامی پولیس کے ہمراہ ضلع کے داخلی مقامات/روٹس اور مال مویشی منڈیوں کی داخلی و خارجی پوائنٹس پر مستقل طورپر سپرے ٹیمز تعینات کریگی تاکہ مال مویشیوں سے پھیلنے والی کانگو وائرس اور بخار سے بچا جاسکے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کو عوام الناس خصوصا مال مویشیوں کے بیوپاریوں اور قصائیوں کیلئے کانگوبخار سے بچاؤں کی آگاہی مہم شروع کرنے کے ہدایات جاری کئے تاکہ عوام الناس ان تدابیر پر عمل کرکے خود بھی اور دوسروں کو بھی کانگو وائرس سے بچائیں۔