دیر(مانند نیوز)دیر لیویز کے سپاہی شاہ ولی نیکل پناہ کوٹ کے مقام پر سیلابی ریلے میں پھنسے رکشہ میں سوار افراد کو انتہائی مہارت کے ساتھ بحفاظت ریسکیو کر نے سمیت رکشہ کو رسی سے باندھ کر مزید نقصان اور سیلابی ریلہ میں بہہ جانے سے بچالیا تھا-اس سلسلے میں آج الخدمت فاونڈیشن تحصیل واڑی کے دفتر میں صدر الخدمت فاونڈیشن تحصیل واڑی فرمان اللہ کی ہدایات پر الخدمت فاونڈیشن تحصیل واڑی کے رضاکاروں نے دیر لیویز کے جوانوں کے ڈیوٹی کو سراہا ان کی حوصلہ افزائی کی لیویز سپاہی شاہ ولی خان کوشیلڈ اور نقد انعام سے نوازا پروگرام کے مہمان خصوصی زونل امیر روح الامین صاحب تھے۔ دیر لیویز کے جوان سخت موسمی حالات میں ریسکیو اپریشن میں پیش پیش ہوتے رہتے ہے۔اور وطن عزیز کے سرحدات کی حفاظت میں پاک افواج کے شانہ بشانہ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔