وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر وانا میں بچوں کو چھ ماہ تک دودھ پلانا لازمی قرار دیا گیا ہے، اس حوالے سے یونیسیف کے تعاون سے آئی این پی کے (INP KP) نے ماں کی دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کے عالمی ہفتہ کا اہتمام کیاگیا، تقریب میں علماء کرام، قومی مشران، اساتذہ، سیاسی وسماجی حلقوں کے علاؤہ دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کیں، تقریب سے مولانا اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ بچوں کو ماں کا دودھ پلانے سے خود اعتمادی اور بچے کی شخصیت نکھر جاتی ہے، 30 ماہ تک بچے کو ماں کا دودھ پلانے کی اسلام نے جائز قرار دیا ہے، تقریب سے ڈپٹی ڈی ایچ او عرفان اللہ، سینئر ڈاکٹر زین العابدین، نیشنل پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حمیداللہ اور ڈسٹرکٹ نیوٹریشن منیجر وارث خان نے خطاب کیا، مقررین نے ماں کے دودھ کی افادیت پر مفصل روشنی ڈالی،سب نے بچے کی پیدائش کے ادھے گھنٹے تک ماں کا دودھ پلانا اور سب نے چھ ماہ تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا لازمی قرار دیا،حتی کہ اس دوران بچے کو پانی تک نہ پلایا جائے، اور چھ ماہ کے بعد ماں دودھ کے ساتھ ساتھ بچے کو نرم خوراک بھی کھلا سکتا ہے،جو کہ دو سال تک ماں دودھ کے ساتھ ساتھ بچے کو نرم غذاء کھلا اور پلاسکتی ہے، تاکہ بچے کی صحیح نشوونما ہوسکے، اور ان کو مختلف بیماریوں سے بچایا جا سکے، اس دوران ماں کے دودھ کی افادیت اور آگاہی کے حوالے سے شرکاء نے واک بھی کی۔