شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ محکمہ صحت، عالمی ادارہ خوراک اور یونیسف کے تعاون سے بے نظیر نشونما پروگرام کے تحت ماں کے دودھ کے آفادیت کے عالمی مہینے کے مناسبت سے آگاہی سیمنار اور واک کا اہتمام کیا گیا جسکا مقصد ماؤوں کی دودھ کے اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرناہیں۔ بچے کی غذائیت اور اچھی صحت کے حوالے سے آگاہی پھیلائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمپلیکس الپوری میں با قاعد ہ طور پر مہم کا آغازکیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر شوکت سلیم، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو، بے نظیر نشونما پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر عبدالصمد خان لالا کے علاوہ طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقر یب سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر شوکت سلیم ودیگر نے کہا کہ ماں کی دودھ کی افادیت اب دنیا بھر میں زیر بحث ہیں کیونکہ قدرتی طور پر اس دودھ میں بچوں کی صحت کیلئے تمام ضروری خوراکی اجزا بدرجہ اتم موجود ہوتی ہیں۔ماں کا دودھ خالص اور بچے کی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔حکومت صحت پرکام کرنے والی تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر ماں کی دودھ کی افادیت اور اسکے حوالے سے شعوراجاگر کرنے کیلئے کام کررہی ہیں۔،انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر خواتین میں آ گا ہی پھیلائیں گے۔سیمنار میں ماں کی دودھ کی مہینہ اگست کے آخر میں آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے