ہنگو(مانند نیوز ) ہنگو اور اورکزئی میں بارشوں نے تباہی مچا دی،ہنگو میں صحافیوں فضل کریم،اسماعیل شاہ اور فرمان اورکزئی کے مکانات کو نقصانان،چھتیں اور دیواریں گر گئیں،ضلعی انتظامیہ نے نقصانات کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہنگو اور اورکزئی میں مسلسل بارشوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ہنگو الشراوی محلے میں مقامی صحافیوں اسماعیل شاہ اور فضل کریم کے مکانات کی دیواریں گر گئیں جبکہ ایک چھت بھی منہدم ہو گیا اسی طرح مقامی صحافی فرمان اللہ اورکزئی کے مکان کا ایک حصہ گر گیا جس سے مالی نقصانات ہوئے۔دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے بارشوں سے نقصانات کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔