اورکزئی (مانند نیوز )یوم شہدائے پولیس کے حوالے لوئراورکزئی کلایا ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے جبکہپولیس کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی دی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل سید سعادت حسین ڈپٹی کمشنر اورکزئی طیب عبداللہ ڈی پی او نذیر خان تحصیل چیئرمین مفتی طاہر و دیگر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑ کر سپاہی سے لیکر ائی جی تک قربانیوں کی لازوال دستان رقم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اورکزئی پولیس اور خاصہ دار فورس کے 47 جوان شہید ہو گئے ہیں سینکڑوں غازی ہے ڈپٹی کمشنر نےآج کا دن اس بات کا ثبوت ہے کہ شہداء ہمارے دلوں میں بستے ہیں شہداء کی عظیم قربانیوں پر ہمیں فخر ہے شہداء کے لواحقین کے حوصلے بلند ہے اورکزئی میں امن و امان اور ترقی شہداء کی مرحون منت ہے اس موقع پر قبائلی مشران ملک لعل من شاہ ملک عزت گل سید وصی سید ملک شکیل و دیگر نے کہا کہ پولیس لیوی اور خاصہ دار فورس نے ملک کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ہم ان قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے قبائلی مشران نے بھی امن کے خاطر قربانیاں دی ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ نے شہداء کے بچوں کو شہید کارڈ کے تحت تمام انتظامی امور مفت دینے کا اعلان کیا تقریب کے آخر میں شہداء کے بلد درجات کیلئے دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے