ہزارہ (مانند نیوز )کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام اور ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کا 04 اگست یوم شہداء پولیس کے حوالے سے یادگار شہداء پولیس ایبٹ آباد پر حاضری، اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل، ایس پی انوسٹی گیشن طاہر اقبال، ایس پی حویلیاں محمد اشتیاق، ایس پی ہیڈکواٹر محمد سعید و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر ہزارہ و ڈی آئی جی ہزارہ, ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس پی حویلیاں نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور شہداء کے ایصال ثواب اور درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام اور ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس کے سیکنڑوں افسران و جوانوں نے دہشتگردی اور جرائم کے خاتمہ کیلئے اپنی قیمتی جانوں اور اپنی فیملی کی پرواہ کیئے بغیر جرآت و بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس نے اپنے شہداء کے خاندان کی کفالت کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس عزم کو جاری رکھیں گے۔ یوم شہداء کے موقع پر ہم دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں انکے خاتمہ تک خیبرپختونخواہ پولیس اپنی کوششوں کو جاری رکھے گی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے