کوہاٹ (مانند نیوز )یوم شہداء پولیس کے حوالے سے کوہاٹ پولیس کلب میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر خان اور ضلعی انتظامیہ و کوہاٹ پولیس کے دیگر افسران اور شہداء پولیس کی فیملیز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہداء پولیس منانے کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں کیونکہ انہوں نے مادر وطن کے تحفظ کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔کوہاٹ پولیس کے شہداء نے بہادری اورشجاعت کی لازاوال داستان رقم کیں ہیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک میں امن وامان کا قیام ممکن ہوا۔ملک وقوم کے تحفظ کا عزم لیکر شہادت کے درجے پرفائز ہونے والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ شہداء کے فیملیز کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کے بلند درجات اور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور شہداء کی فیملیز میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے