کرک (مانند نیوز )وزیر زراعت خیبر پختونخوا میجر (ر) محمد سجاد بارکوال کا کرک کے تحصیل تخت نصرتی میں لواغر الگڈہ کا ہنگامی دورہ کیا جہاں گزشتہ رات کی تیز بارش کی وجہ سے پل/بند ٹوٹ گیا تھا۔ صوبائی وزیر نے ایکسین ایریگشن کو ایمرجنسی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور مستقل حل کیلئے وزیر ایریگیشن کے ساتھ خصوصی اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا۔سجاد بارکوال نے کہا کہ انشاء اللہ قوم کو اس سلسلے میں بہت جلد خوشخبری ملے گی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان نے بھی تحصیل تحت نصرتی میں گزشتہ رات بارشوں کے باعث لواغر الگڈے کے ٹوٹنے والے پل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر تحصیلدار تحت نصرتی حسنین نے بریفنگ دیتے ہوئے امدادی انہیں سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر کرک نے لواغر الگڈہ سے متاثرہ لوگوں کی عیادت کیلئے تحت نصرتی ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے متعلقہ طبی عملے کو فوری طبی امداد کیلئے ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے