پبی (مانند نیوز )شہداءپولیس، غازیان پولیس ہمارے صوبہ خیبر پختونخواہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔انہی ہی کی لازوال قربانیوں کی بدولت قیام امن ممکن ہوا۔4اگست یوم شہداءکے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد پولیس لائن میں منعقد کیا گیا۔پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہداءکے بچوں کو سلامی دی۔شہداءاور غازیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔یوم شہداءکے حوالے سے ضلعی سطح پر مرکزی تقریب پولیس لائن نوشہرہ میں منعقد کیگی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود،عالمزیب خان SP انوسٹی گیشن، پولیس افسران، پولیس،شہداءکے لواحقین اور پولیس غازیوں نے شرکت کی۔یادگار شہداءپر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہداءکے بچوں کی موجودگی میں سلامی پیش کی۔پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔مرکزی تقریب سے عالمزیب خان SP انوسٹی گیشن نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداءغازیوں محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہداءکے خاندان پولیس برادری کا حصہ ہیں۔ آئی جی پی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس افیسر نجیب الرحمن کی خصوصی ہدایت ہیں کہ شہداءکے تمام مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کئے جائیں۔غازی پولیس آپ بہادری پر خیبر پختونخواہ اور نوشہرہ پولیس کیفخر ہیں۔تقریب میں شہداءکے بچوں نے اپنے الفاظ میں شہداءکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم مادر وطن کی حفاظت کے لیے کسی بھی بات سے دریغ نہیں کرئینگے۔ آخر میں غازیوں کی بہادری پر اْنکو توصیفی سرٹیفیکٹ اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔