پشاور (مانند نیوز)پشاور میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویراں ہوتے ہیں، ہم نے جب میئر شپ کا حلف اٹھایا تو اس وقت سے ہمار ی توجہ نوجوانوں پر مرکوزہیں ہماری خواہش ہیںکہ ہم نوجوانوں کے لیے ایسے اقدامات کریں کہ وہ پاکستان کی ترقی میں آگے جاکر اپنے ملک و قوم کانام روشن کر کے اپنا بھرپور کردار ادا کریں مگر بدقسمتی سے آج ہمارے نوجوان بھائی کہا کھڑے ہیں حکومت نے انکے لئے کوئی اقدامات یا پروجیکٹ نہیں کیے، ہم نے الحمد للہ اہم نے پشاور کے 70 ہزار یوتھ نوجوانوں میں سپورٹس سامان تقسیم کئے گئے جس میں ٹینس بال، ہارڈ بال، فٹ بال ولی بال، لڈو کریم بورڈ، رکٹ بیٹ وکٹ، اور دیگر سامان تقسیم کئے گئے ہیں جو کام صوبائی گورنمنٹ کا تھا وہ کام بطورِ میئر ہم نے آن دی ریکارڈ کر کے دکھا ئے، اور ساتھ خیبرپختونخوا کے مختلف تحصیلوں میں بھی سپورٹس سامان نوجوانوں کو فراہم کئے گئے ہے گذشتہ روز جمخانہ کرکٹ کلب کے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ا صغر خان لالا کے سربراہی میں مختلف کلبز کے کوچز اور کھلاڑیوں کی ملاقات، ملاقات میں جمخانہ کرکٹ گرانڈ، کلبز، نٹ پیچ فیس کی کمی، صاف پانی کی فراہمی، کھلاڑیوں کی سہولت کے لیے بینجز اور گرانڈ کے دیگر مسائل میئر پشاور کو سامنے رکھ دئیے جس پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے جمخانہ کرکٹ کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، ان شااللہ جمخانہ کرکٹ گرانڈ میں جتنے مسائل کی نشاندہی آپ نے کرائی ہے ان شااللہ ایک ایک مسائل نہ صرف حل کریں گے بلکہ اس کی نگرانی ہم خود کرینگے، جس پر جمخانہ کرکٹ کلب ایسوسی ایشن پشاور اصغر خان لالا نے پورے وفد کیساتھ میئر پشاور زبیر علی کا شکریہ ادا کیا گیا، اجلاس کے موقع پر میٹروپولیٹن کے مختلف این سیز چیئرمین بھی ہمراہ موجود تھے،