ملاکنڈ (مانند نیوز )ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی 5 اگست کو کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کے طور منایا گیا۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آفس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور اجتماعی دعا کی گئی۔ضلعی صدر مقام بٹ خیلہ اور دیگر تحصیلوں میں بھی احتجاجی واکس کا اہتمام کیا جس میں شرکاء نے ہندوستانی ناجائز قبضے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کشمیر ی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ضلع میں سرکاری سطح پر ڈپٹی کمشنر آفس ملاکنڈ سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد علی نے کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محب اللہ یوسفزئی، دیگر سرکاری محکمہ جات کے افسران واہلکاروں،سیاسی و سماجی شخصیات اور طلباء نے واک میں حصہ لیا۔واک کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ہندوستانی حکومت کے ظلم و بربریت کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد علی کا کہناتھا کہ حق خودارادیت کشمیری مسلمانوں کا بنیادی حق ہے اور ہندوستانی حکومت نے کشمیر پرناجائز قبضہ کرکے وہاں کے مسلمانوں کے بنیاد ی حقوق کو پامال کیا ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے 5 اگست 2019 کو کشمیریوں کی مرضی و منشا کے خلاف زبردستی کشمیر کی آزاد حیثیت تبدیل کرکے ایک گھناونا کھیل کھیلا ہے جوخطے میں ہندوستان کی امن کی خرابی کیلئے ناپاک عزائم کا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان کبھی بھی کشمیری مسلمانوں کی آواز دبانہیں سکے گا اور بہت جلد کشمیر ہندوستان کے قبضے سے آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کی پامالی درحقیقت عالمی اور اقوام متحدہ قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے جس کو کسی صورت جدا نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر بھارتی جارحیت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے