دیر(مانند نیوز)تحصیل واڑی کے دسلوڑ میں محکمہ سی این ڈبلیو سے منظور شدہ ایک کلومیٹر سڑک پر محکمہ سی این ڈبلیو کے افسران کی زیر نگرانی بلیک ٹاپنگ کا مکمل ہوگیاہے۔جس پر علاقہ مشران نے محکمہ سی این اور ٹھیکدار کی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی بلیک ٹاپنگ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو سفر کرنے میں اسانی مل جائیں گے۔اس موقع پر محکمہ سی این ڈبلیو کے انجینئر شفیع اللہ نے ٹھیکدار کو ہدایات جاری کرکے کہا کہ بلیک ٹاپنگ سڑک پر جاری تعمیراتی کام معیار اور مقدار برابر ہونا چاہئے۔