ہنگو (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ ہنگو نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ”عوامی ایجنڈا“پروگرام کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر دوآبہ نے ضلع کے دور افتادہ علاقے کربوغہ شریف میں کھلی کچہری اور ریونیو دربار کا مشترکہ انعقاد کیا جس میں عمائدین علاقہ اور عام لوگوں کے علاوہ دوآبہ اور ٹل کے تحصیلوں کے ریونیو فیلڈ سٹاف اور متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے شرکاء نے فرداً فرداً اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل تفصیلاً پیش کئے جنہیں متعلقہ حکام نے غور سے سنے۔ زیادہ تر مسائل موقع پر حل کر دیئے گئے جبکہ باقی مسائل متعلقہ محکموں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈیڈ لائن کے ساتھ بھجوا دیئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو ان مسائل پر پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا اور سرکاری محکموں کے ساتھ اس بارے میں فالو اپ میٹنگ بھی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں جاری کئے گئے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔عوام نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنے کا مطالبہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے