دیر (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کے گوڈ گورننس عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا کا ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال دیر کا دورہ جہاں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نوید اکبر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر کا دورہ کیا جہاں ہسپتال انتظامات کا جائزہ لیا انہوں ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر چیک کیا، مختلف وارڈز،لیبارٹری سمیت دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور طبی عملہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ کے بارے میں معلوم کیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا اور مریضوں سے علاج معالجہ اور لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کے بہترین علاج اور تمام تر سہولیات کو یقینی بنانے کی تاکید۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر علی شاہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی موجود تھے۔