لوئر چترال (مانند نیوز)اس موقع پر لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران,علاقہ عمائدین اورعوام کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور علاقے کی مسائل سے آگاہ کیا جن میں چیدہ چیدہ مسائل پل، سکولز، ایون روڈ، اور صحت کے حوالے سے مسائل زیر غور آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل غور سے سننے اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرمچشمہ وادی اپنی خوبصورتی, ثقافت اور روایات کی وجہ سے دنیا میں ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ جوکہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ علاقہ سیاحت کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرادیئے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر نے روڈز میں بحالی کے کام کو معیار کے مطابق کرنے اور ضلعی انتظامیہ کو کام کی مسلسل نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو سست روی کے شکار سکیمز اور ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ پروگرام کے اختتام پر اہل علاقہ نے اسطرح کے پروگرامز کو علاقے کی ترقی کیلئے خوش آئند قرار دیا اور علاقے کا دورہ کرنے اور مسائل سے آگاہی حاصل کرنے پرڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے