پبی (مانند نیوز )تحصیل کو نسل پبی کے چیئر مین انجینئر غیور خٹک ٹی ایم او پبی امین گل اور ٹی او آر پبی نیاز علی نے اپنے دفتری سٹاف کے ہمراہ ٹری فار ٹو مارو مون سون شجر کاری مہم کے تحت پبی میں پودے لگائیں اس موقع پر اپنے پیغام میں چیئر مین انجینئر غیور خٹک ٹی ایم او پبی امین گل نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے ایک تین نکاتی جامع پراجیکٹ لانچ کردیا ہے جس میں اس مون سون سیزن کے دوران تین لاکھ سے زائد پودے لگاناانہوں نے کہا کہ,ماحولیاتی آلودگی کو قابو کرنے کیلئے صنعتی فضلہ جات اورزہریلی مواد کے اخراج پر قدغن لگانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کے اس سیزن میں تحصیل پبی میں حدف سے زیادہ پودے لگائیں گے اور اس مہم کو کامیاب بنائیں گے انہوں نے تحصیل پبی کے عوام کو اپنے پیغام میں کہا کہ سول سوسائٹی, طلباء و طالبات, تاجر برادری اور سرکاری و نجی ادارے ٹری فار ٹو مارو مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپناکردار اداکریں اپنے لئے اور اپنے آنے والے نسلوں کے مستقبل کے لئے ہر شخص کم از کم 5 پودے ضرور لگا ئیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے