بٹگرام (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے ڈی ایچ کیواسپتال بٹگرام کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا اور مریضوں سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کی فراہمی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر رحیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ہسپتال میں موجود مشینری کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بہتر سہولیات فرام کیں جائیں تاکہ لوگ علاج کے لیے نجی یا دیگر اضلا ع کی ہسپتالوں کا رخ نہ کریں ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ہسپتال میں صفائی و ستھرائی کی حالت کو بہتر بنانے اور بیت الخلا کی صفائی کا خیال رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد کیلئے انتظار گاہ کو مزید بہتر بنایا جائے۔ ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے خاص طور پر ایمرجنسی کی صورت میں ادویات وغیرہ فوری طور پر مہیا کئے جائیں۔لیبارٹری میں بھی صفائی کا خیال رکھا جائے اور خراب ایگزاسٹ کی جلد از جلد مرمت کی جائے تاکہ وینٹیلیشن کا مسلہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ ہسپتال عملے کو جو بھی مسائل درپیش ہیں ان کا بھی عملی بنیادوں پر تدارک کیا جائے گا، ہسپتال میں سٹاف یا مشینری کی کمی کے حوالے سے ایم ایس رپورٹ جمع کرے تاکہ اس مسلے کو صوبائی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے۔انھوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ضلع بٹگرام کے دیگر صحت کے مراکز سمیت ہر شعبے کی کارگردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔