کوہاٹ (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر، سیلاب کے خطرات اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھ کر شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اپنی آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک سرسبز و شاداب اور صحتمند ماحول فراہم کریں۔ یہ اپیل انہوں نے اپنے دفتر میں ”گرین گروتھ سٹریٹجی۔بلین ٹری پلس شجرکاری مہم“کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اجلاس میں چیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ، محکمہ جنگلات، ٹی ایم ایز، او جی ڈی سی ایل، مول کمپنی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت خیبرپختونخوا کی ”گرین گروتھ سٹریٹجی۔بلین ٹری پلس شجرکاری مہم“ کے حوالے سے جاری کردہ احکامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے رونما ہونے والے اثرات سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے شجر کاری مہم انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور دیگر متعلقہ تمام ادارے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شجرکاری کیلئے موجود تمام تر وسائل بروئے کار لائی جائیں اور مہم کوکامیاب بنانے میں بھر پور کردار ادا کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے سیاحتی مقامات، تمام تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیز، کالجز، سکولز، ہاؤسنگ سوسائٹیز اور دیگر موزوں مقامات پر شجرکاری کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات دیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے ضلعی دفاتر کے۔ڈی۔اے کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔ وہ اعلیٰ حکام اور اہلکاروں کی حاضری چیک کرنے اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے علاوہ سائلین سے بھی ملے اور ان سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے حکام کو عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے، سرکاری امور کی بروقت ادائیگی، غیر حاضری اور فرائض میں غفلت سے اجتناب کرنے، دفاتر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور عوامی خدمات یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے