کرک (مانند نیوز ) ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان نے کہاہے کہ حسب سابق امسال بھی 14 اگست کو جشن آزادی قومی جوش وجذبے اور تزک و احتشام کے ساتھ منایاجائے گا۔اس دن ضلع میں پرچم کشائی اور دیگر ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفترمیں 14اگست کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرک، اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اے، سپورٹس،ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنے کردار اور ذمہ داریوں میں گہری دلچسپی لیں تاکہ کرک کے رہائشیوں کیلئے 14 اگست کے تقریبات کو یادگار بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دن مختلف سرگرمیوں جیسے پرچم کشائی اور دیگر ثقافتی پروگراموں کے شرکاء اور حاضرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ شرکاء اجلاس نے ضلع کرک میں 14 اگست کی تقریبات کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کو جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے