چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج یونس خان نے شادر ریشن میں چترال بونی روڈ میں بحالی کے کام کی خود نگرانی کی اور اخرکار چترال بونی روڈ بحال ہوکر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے عوامی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت کام مکمل کرنے پر این،ایچ،اے حکام کے کردار کو سراہا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اہلیان ریشن خصوصاً لینڈاونرز اور ریشن ویلج کونسل کے جملہ ممبران کے تعاون کو بھی سراہا۔