باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں سرکاری نوٹیفکیشن کیخلاف ورزی پر 8 قصائیوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 2 نانبائیوں کو جرمانہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ کے عوامی ایجنڈہ مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرخار۔1شاہ نواز خان نے تحصیلدار کے ہمراہ سب ڈویژن خار کے بازاروں کا دورہ کیا. روز مرہ استعمال کے اشیاء کے نرخنامے، معیار، مقدار اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔ کارروائی کی دوران8 قصائیوں کو سرکاری نوٹیفکیشن سے تجاوز کرتے ہوئے گرفتار کر لیااور باقاعدہ ضمانت پر رہا کر دیا۔دوران انسپکشن، عام دوکانداروں کو بالعموم اور قصائیوں کو بالخصوص متنبہ کیاگیا کہ گرانفروشی جبکہ منگل کے دن گوشت فروخت کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی نے تحصیلدار ناواگئی کے ہمراہ ناواگئی بازار کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران دو نان بائیوں کو کم وزن روٹی پر جرمانہ کیا گیا۔ موقع پر تمام نان بائی مالکان کو وارننگ جاری کی کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ نرخنامے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔بصورت دیگر بھاری جرمانہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔