ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں وزیر اعلیٰ کے عوامی ایجنڈا مہم کے تحت مختلف سرکاری دفاتر میں صفائی شروع کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد علی کے ہدایت پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈا مہم میں شامل سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی، تزین و آرائش کے حوالے سے جاری کئے گئے احکامات کی روشنی میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، لائیو سٹاک اور دیگر محکموں نے اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے عملے نے ضلعی سیکرٹریٹ بٹ خیلہ کے قریب نالوں کی صفائی کی۔