جمرود(مانند نیوز)مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی عظمت آفریدی قائم مقام تحصیل جمرود چیئرمین منتخب۔ضلع خیبرمیں مسلم لیگ ن جمرودکے امیدوار اور جمعیت علماء اسلام جمرودکے حمایت یافتہ امیدوار حاجی عظمت آفریدی 27 ووٹ حاصل کرکے قائم مقام تحصیل جمرودچیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔جبکہ پی ٹی آئی جمرودکے امیدوار نسبت علی 13ووٹ حاصل کرکے دوسرے اور متحدہ آزاد پینل جمرود کے امیدوار شاہد زمان 8ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔تحصیل جمرود سطح پر ٹوٹل ممبران کی تعداد 49میں سے 48 ممبران نے ووٹس پول کئے جس میں سے ایک ممبر بیرون ملک مقیم ہونے کے باعث ووٹ پول نہ کرسکا۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے سابقہ تحصیل جمرودچیئرمین سیدنواب کی فوتگی کے بعد سے تحصیل جمرودچیئرمین کی سیٹ خالی تھا۔جس پر الیکشن کمیشن نے آئندہ اس سیٹ پر عام انتخابات تک قائم مقام چیئرمین منتخب کرنے کے لئے صرف این سیز اور وی سیز کے چیئرمینان اور خواتین، یوتھ اور اقلیت کی تحصیل جمرود سطح پر مخصوص ممبران سے انتخاب کا اعلان کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے