اسلام آبا د(مانند نیوز)مسجد نبویؐ کے امام شیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ دورے پر پاکستان کے پہنچ گئے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبویؐ کے امام 7 روزہ دورے کے دوران اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ امام شیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔حرمین شریفین کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر جاری کردہ پیغام کے مطابق 9 اگست بروز جمعہ کو مسجد نبوی کے امام اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔اس کے علاوہ وہ لاہور کا دورہ بھی کریں گے اور اس موقع پر ان کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسجد نبوی کے امام پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔پاکستان آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سیکریٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کا استقبال کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے