پبی (مانند نیوز) تحصیل نوشہرہ کے عوام کے لئے سروسسز ڈیلیوری سنٹر نوشہرہ فعال, ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود نے افتتاح کردیاافتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل/پراجیکٹ منیجر بشیر احمد, اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویراحمد, ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سنٹر, تحصیلدار سروس ڈیلیوری سنٹر, محکمہ مال کے عملیاور سائلین نے شرکت کی۔ سروس ڈیلیوری سنٹر کے بدولت اب ایک ہی چھت تلے کاعذات مال یعنی انتقالات, ریکارڈ درستگی, فرداتوغیرہ کی سہولیات حاصل کئے جاسکتے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل/پراجیکٹ منیجرنے بریفنگ میں بتایا کہ صوبائی حکومت کی عوامی ایجنڈا مہم کے تحت لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے کام میں تیزی لائی گئی ہے اور عنقریب مکمل شدہ موضع جات کا ریکارڈ بھی آن لائن کیا جائیگا