شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ:محکمہ معدنیات کی جانب سے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے کوئلہ کانو ں میں جان بحق افراد کے بیواؤ، ورثاء اور معذور افراد میں پانچ کروڑ روپے سے زائد کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی وڈیڈک چیئرمین الحاج عبدالمنیم خان کی ذاتی کوششوں سے محکمہ معدنیات کے کمشنر محمد طاہر کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فواد خان کی زیر نگرانی پانچ کروڑ روپے سے زائدکے چیکس تقسیم کیے گئے۔ منعقدہ تقریب میں تحصیل چیئرمین بشام حاجی سدید الرحمن، تحصیل چیئرمین پورن حاجی عبدالمولی، تحصیل چیئرمین الپوری وقار احمد خان، معروف سماجی رہنما نور اللہ یوسف زئی، کو ئلہ کان ٹھیکدار فضل سبحان،سموا کے صدر علی باش خان، عابد یار سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جان بحق کان کن کے ورثاء،بیواوں، بچوں اور معذور افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنریٹ آف مائینز خیبر پختون خواہ نے کوئلے کے کان میں کام کرنے والے محنت کشوں کان کن مزدوروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی رجسٹریشن کروائے تاکہ کسی بھی حادثے یا اس کی پینشن میں پھر مسائل نہ ہو انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں دفتر کا قیام اس غرض سے کیا گیا ہے کہ مزدوروں کو فائدہ ہو سکے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک حاجی عبدالمنیم اور مقررین نے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کے حوالے سے انہیں تفصیل بتائی اور کہا کہ اب تک ہونے والی رجسٹریشن میں 80 فیصد کا تعلق شانگلہ سے ہے جن سے پتہ چلتا ہے کہ شانگلہ کے لوگ کوئلے کہ صنعت سے کتنے وابستہ ہیں۔ تحصیل چیئرمین بشام حاجی سدید الرحمن نے مطالبہ کیا کہ کہ صوبائی حکومت کی جانب سے دی جانے والی کمپنسیشن کے طریقے کو مزید اسان بنایا جائے اور چیکس کو اوپن دیا جائے۔ کمشنر معدنیات خیبر پختون خواہ نے وضاحت کی کہ معذوروں اور جان بحقہونے والے مزدوروں کے ورثا کو کمپنسیشن اسان بنانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے