دیر بالا(مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کا نیا اقدام گوڈ گورننس عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی خصوصی احکامات کی روشنی میں – ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی صاحبزادہ عباس خان نے ہمراہ تحصیل دار واڑی اخگرام بازار کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اشیاء خوردنوش کی قیمتیں،سرکاری نرخنامہ، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ ناقص صفائی،کم وزن،سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے اور خود ساختہ قیمتیں وصول کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا جبکہ کئی دکانداروں سے قومی شناختی کارڈ قانونی کارروائی کیلئے تحویل میں لے لیے گیے۔ تمام دکانداروں کو حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ آئندہ چیکنگ کے دوران تمام لوازمات پورا کریں،بصورتِ دیگر حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے