پشاور( مانند نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اسپورٹس بورڈ پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ آج رات فاتح پیرس اولمپک فخر پاکستان ارشد ندیم کا شاندار استقبال ہو گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز اقبال نے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر ارشد ندیم کا لاہور ایئر پورٹ پر استقبال کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ارشد ندیم کے والد، بھائی اور بہنیں بھی ان کا لاہور ایئر پورٹ پر استقبال کریں گے، 100 کے قریب عزیز و اقارب بھی استقبال کریں گے۔ارشد ندیم وطن واپسی کیلئے پیرس سے روانہ پرویز اقبال کا کہنا ہے کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کے والد، بھائیوں اور بہنوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں. ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کے عزیز و اقارب کے لیے ٹرانسپورٹ اور قیام و طعام کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔ یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔ملک کا نام ارشد ندیم نے روشن کیا اور کریڈٹ لینے سیاسی اداکار پہنچ گئے، بیرسٹر سیف ارشد ندیم نے اولمپکس کی تاریخ کی سب سے بڑی و لمبی 92.97 میٹر کی تھرو کر کے اولمپک ریکارڈ اور ایشیا ریکارڈ قائم کیے۔انہوں نے جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ میں 2 بار 90 میٹر کا حدف عبور کر کے اولمپکس کی 116 سالہ تاریخ رقم کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے