دیر بالا(مانند نیوز)چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ندیم اسلم چوہدری کا ضلع دیر بالا کمراٹ کا دورہ ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے ان کا استقبال کیا۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت ترقیاتی کاموں، جنگلات اور کمراٹ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا-ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے کمراٹ میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں، جنگلات اور کمراٹ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے سے چیف سیکرٹری کو تفصیلی بریفینگ دی چیف سیکرٹری نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ سخت محنت کریں اور عوام کو بروقت خدمات فراہم کریں۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں اور عوامی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے