کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے ہفتہ کے روز ٹی ایم اے کوہاٹ کے سبزہ زار میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے بھر میں جاری عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا۔اس موقع پر ٹی ایم او کوہاٹ محمد شعیب نے بھی پودا لگایا، کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ ہمارے مستقبل کو بھی محفوظ کرتی ہے۔ ہر درخت جو ہم لگاتے ہیں، زندگی کی ایک نئی امید ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر اپنی زمین کو سرسبز و شاداب بنائیں اور آنے والی نسلوں کیلئے بہتر دنیا کا خواب پورا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کے ذریعے ہم سب مل کر ایک سر سبز اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ کمشنر کوہاٹ نے کلین اینڈ گرین خیبر پختونخوا کیلئے صوبائی حکومت کے گرین گروتھ سٹریٹجی بلین ٹری پلس شجرکاری مہم کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت کے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ ہماری آئندہ کے نسلوں کے بہتر مستقبل کا معاملہ ہے۔بعدازاں پودا لگانے کے بعد شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے