کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے چیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام کے ہمراہ ضلع کوہاٹ کے تحصیل درہ آدم خیل کے علاقے جواکی میں ویلج کونسل شین ڈھنڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قومی شاہراہ پر کازوے کا معائنہ کیا جو حالیہ مون سون کی تیز بارشوں کی وجہ سے سیلابی نالے نے شین ڈھنڈ کے مقام پر دریا برد کردیا تھا۔ کازوے دریا برد ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور عوام کو بھی آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وزیر قانون نے سیلابی ریلہ گزرنے کے بعد شین ڈھنڈ کے مقام پر روڈ کازوے کی بحالی کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو متاثرہ کازوے پر بلا تاخیر کام شروع کرنے کی ہدایت کی تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے اور جواکی کے عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔آفتاب عالم نے وہاں پر موجود عمائدین علاقہ سے وہاں کے دیگر عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور یقین دلایا کہ مفاد عامہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سیاسی وابستگی یا ذاتی پسند و ناپسند کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا۔دریں اثناء وزیر موصوف نے وہاں ترکی اسماعیل خیل کے کازوے کو پہنچنے والے جزوی نقصان کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات اٹھائے جی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے