کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم کی ہدایت پر ضلع میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام پر تمام سرکاری محکموں اور اداروں کی جانب سے عملدرآمد جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خود اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسروں تندہی سے اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے عوامی ایجنڈا کے حوالے سے سپورٹس و یوتھ افیئرز کے شعبوں میں مجوزہ سرگرمیوں کے بارے میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جبکہ انہوں نے ریسکیو 1122 کوہاٹ اور ٹی ایم اے کوہاٹ کے بھی دورے کئے اور انہیں ریسکیو اور ٹی ایم اے کوہاٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا عوامی ایجنڈا مفاد عامہ کاایک انقلابی پروگرام ہے اور اس کے اداروں کی کارکردگی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی میں بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔عبدالاکرم نے کہا کہ اس پروگرام پر عملدرآمد میں زیرو ٹالرنس ہے جو بھی ڈیلیور نہیں کرے گا ایکشن ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے