کوئٹہ (مانند نیوز)کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق پشتون آباد میں چالو باوڑی چوک کےقریب دستی بم سے دھماکا کیا گیا ہے۔کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔یہ بھی پڑھیے کوئٹہ: 2 دھماکوں کے مقدمات درج، کوئی گرفتاری نہ ہو سکی کوئٹہ: گزشتہ رات گوالمنڈی تھانے میں بم پھینکنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے 7 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔جائے دھماکا سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں 2 بم دھماکے ہوئے تھے۔گوالمنڈی تھانے اور سریاب روڈ پر ہوئے 2 دھماکوں کے دوران 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے