پبی (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ”یوم آزادی سائیکل ریس کا انعقادکیاسائیکل ریس رنگ روڈ پشاور سے شروع ہوکر براستہ جی ٹی روڈ پبی سے نوشہرہ کینٹ بمقام نوشہرہ مردان پل اختتام پزیر ہوا, سائیکل ریس میں قومی اور مقامی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑیوں نے حصہ لیاایونٹ کی اختتامی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد کی گئی ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر نو شہرہ ذکاء اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود نے مقابلے میں نمایاں پوزیشن پر آنیوالے کھلاڑیوں اور بہترین انتظامات پر آفیسرز کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس دئے، انہوں نیمقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزا?ی کی اوراپنے پیغام میں کہا کہ اس صحت مندانہ سرگرمی کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ھے