بٹ خیلہ (مانند نیوز)تمام سرکاری اداروں میں اقلیت کے لئے مختص کوٹہ پرسختی سے عمل درامد کیا جائیگا، ملاکنڈ میں موجود اقلیتی برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے انہیں کسی بھی طور پر احساس کمتری میں مبتلا نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد علی نے لیوی لائن ملاکنڈ میں مینارٹی کے لیے خصوصی طور پر منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کھلی کچہری میں ضلع میں مقیم مینارٹی کے مرد و خواتین نمائندوں کے علاوہ سرکاری اداروں کے سربراہان اور انتظامی نمائندوں نے شرکت کی، ضلع میں مقیم ہندو او کرسچن کمیونٹی کے نمائندوں نے ملاکنڈ میں واقع چرچ میں سیکورٹی، ہولی، دیوالی اور کریس مس کے موقع پر فنڈز کی فراہمی،چرچ راستہ کی وسعت اور پختگی، ملاکنڈ میں کمیونٹی ہال کی تعمیر، سپورٹس میں حصہ دینے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شمولیت اور سرکاری ملازمتوں میں مختص پانچ فیصد کوٹہ پر عمل درامد یقینی بنانے بنانے کا مطالبہ کردیا، ڈی سی ملاکنڈ نے چرچ کے لیے لیوی اہلکار کی تعیناتی سمیت بعض مسائل کے حل کے لیے بروقت احکات جاری کئے جبکہ دیگر مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی، کھلی کچہریوں میں پیش شدہ مسائل پر عمل درامد نہ ہونے کی شیات پر انہوں نے کہا کہ جتنے مسائل آج پیش ہوئے ایک ماہ میں اقلیتی نمائندوں کو اس کا جواب مل جائیگا کہ کتنے مسائل حل ہوئے اور جو حل نہیں ہوئے اس میں کتنی پیش رفت ہوئی ہے اقلیتی نمائندوں نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ملاکنڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔