شانگلہ(مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے زیر اہتمام بابڑہ چار سدہ کے یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ضلعی صدر محمد اعظم خان کر رہے تھے منعقدہ تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع شانگلہ کے عہداروں قام پرست، وطن دوست رہنماؤں اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شہدائے بابڑہ چارسدہ کے لیے مشتر کا دعا کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء متوکل خان ایڈوکیٹ، ضلعی صدر محمد اعظم خان ودیگر نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ قربانیوں اور بابڑہ جیسے واقعات سے بھری ہوئی ہے اور عوامی نیشنل پارٹی اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولی اور ہر سال اس دن اس کی یاد میں عوامی نیشنل پارٹی پورے صوبے اور ملک کی سطح پر تعزیاتی ریفرنسز کا اہتمام کرتی ہیں۔ ان مقررین کا کہنا تھا کہعوامی نیشنل پارٹی اپنے عوام کے ساتھ ہونے والے جبر اور نا انصافی کو کبھی نہیں بھولے اور نا ہی کبھی اپنے نظریات پر سمجھوتہ کیا۔آج بھی پختون قام کے لئے امن، تعلیم،ترقی خودمختاری اور خوشحالی کی ضامن، خطے میں پختونوں کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی اپنے اصول اور پختون خطے میں اس کی وسائل پر اس کا پہلا حق کی سیاست کرتی ہے عوامی نیشنل پارٹی اس خطے میں امن ترقی اور تمام پڑوسیو ں سے یکساں تعلقات کے خواہ رہی ہیں۔ ان رہنماؤں نے بابڑہ چارسدہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کہ تحت اس وقت بھی عوامی نیشنل پارٹی کے سینکڑوں کارکنان کو بے گناہ شہید کیا گیا اور بڑی تعداد میں زخمی کیا تھا۔ ان رہنما وں نے واقع چارسدہ با بڑہ ا کا ذکر کرتے ہوئے ابدیدہ ہو گئے اور شہید ہونے والے کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی۔