شانگلہ(مانند نیوز)میٹرک امتحانات، گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری کی شاندار کارکردگی 116 طلباء کا اے ون گریڈ، 84 کا اے گریڈ اور 33 نے بی گریڈ حاصل کر دیا عوامی حلقوں کی جانب سے گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول الپوری کے پرنسپل سعداللہ خان و جملہ اساتذہ کو شاگردان کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد۔ گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری نے اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے میٹرک امتحانات میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ ماہرین تعلیمات اور سول سوسائٹی کی جانب سے جی سی ایم ایچ ایس الپوری کے طلبہ کو بھی بہترین گریڈز پر مبارکباد جبکہ اساتذہ کو محنت اور ماضی کی طرح اپنی روایات برقرار رکھنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گورنمنٹ گورنمنٹ سنٹینیل ہائی سکول الپوری والی سوات کے دور میں قائم ہونے والا اس پورے علاقے میں واحد ہائی سکول تھا جس میں اب تک لاکھوں کی تعداد میں طلبہ نے تعلیم حاصل کر دی ہے، سکول میں نہ صرف ضلع شانگلہ بلکہ ضلع کوہستان اور بٹگرام سمیت طور غر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلباء فارغ التحصیل ہوئے اور اب مختلف شعبوں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔